ہوناور :14/ اگست (ایس اؤ نیوز)تعلقہ بھر میں گذشتہ دو تین دنوں سےطوفانی ہواؤں کے ساتھ برستی موسلا دھار بارش کے نتیجےمیں جلولی پنچایت میں سیکڑوں سپاری کے درخت ٹوٹ کر گرنے سے کافی نقصان ہواہے۔ صبح سے شام اور رات بھر برستی بارش کے ساتھ کبھی کبھی اچانک چلنے والی طوفانی ہوا سے رام گنپیا گوڈا کے باغ میں تیار کھڑی سپاری کی فصل کے وقت درختوں کا گرنا لاکھوں روپئے کا نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ پچھلے کئی برسوں سے بہترین فصل دینےو الے سپاری کے درخت گرجانے سے مالک باغ کافی پریشانی میں مبتلا ہے، اس سلسلے میں جب متعلقہ محکمہ کے افسران سے رابطہ کیا گیا تو کہاگیا کہ ہم اس وقت میٹنگ میں ہیں کل پنچ نامہ کریں گے۔